محکمہ جنگلی حیات نے چنکارہ کا بچہ اورتلور بازیاب کرا لیا،ترجمان

108
Department of Wildlife

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):وائلڈلائف سٹاف رحیم یار خان نے طویل اور کٹھن صحرائی سفر کے بعد مشتبہ 2اونٹ سواروں کی تلاش و بسیار کے بعد ان کے قبضے سے زندہ نایاب چنکارہ ہرن کا ایک بچہ اور ایک تلوربرآمد کرلیا جبکہ دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3لاکھ 20ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع رحیم یار خان محمد سلطان انجم کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف رحیم یارخان نے صحرائے چولستان میں معمول کی گشت کے دوران مشتبہ ہونے پر دو اونٹ سواروں کاتعاقب کیااور انہیں گرفتار کرکے ان سے زندہ چنکارہ ہرن کا ایک بچہ اور ایک تلوربرآمد کرلیا۔اس کامیاب کارروائی کے موقع پر ڈی جی وائلڈلائف مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ تھل ہو یا صحرا، جنگل ہوں یا پہاڑ ، جنگلی حیات کی قدرتی دولت کو ہر صورت تحفظ فراہم کیاجائیگا ۔