لاہور۔12جنوری (اے پی پی):سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک اور ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الہی کی فعال قیادت کی بدولت سال 2023 کے دوران محکمہ نے صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی پاداش میں5507 مقدمات رجسٹرڈ کئے جنہیں محکمانہ معاوضہ اور بذریعہ عدالت سوا چھ کروڑ روپے جرمانہ ہوا جبکہ 40 کیخلاف ایف آئی آر درج اور 13 کو جیل بھجوایا گیا۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی ریجن میں 1242 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، 1149کمپاؤنڈ،94 عدالت بھیجے گئے، 1کروڑ 42 لاکھ 2 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ،3لاکھ 70ہزار عدالتی جرمانہ ہوا، 3 کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔سالٹ رینج ریجن میں رجسٹرڈ مقدمات 734، کمپاؤنڈ625 ہوئے،68 عدالت بھیجے گئے،1کروڑ19 لاکھ 98 ہزار100 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا گیا، 4لاکھ 20ہزار 500 عدالتی جرمانہ، 4کیخلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں،
بہاولپور ریجن میں695 مقدمات،447 کمپاؤنڈ،254 عدالت بھیجے گئے، 68 لاکھ 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ،17لاکھ80 ہزار عدالتی جرمانہ، 2 کیخلاف ایف آئی آر اور 7 جیل بھیجے گئے۔ سرگودھا ریجن میں 728 مقدمات رجسٹرڈ ،582 کمپاؤنڈ،195 عدالت بھیجے گئے 66 لاکھ 48 ہزار858 روپے محکمانہ معاوضہ،81 ہزار500 عدالتی جرمانہ،9کیخلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں۔فیصل آباد ریجن میں 553 مقدمات رجسٹرڈ،441 کمپاونڈ،241 عدالت بھیجے گئے،60 لاکھ 86 ہزار 780 روپے محکمانہ معاوضہ،3 لاکھ 85 ہزار عدالتی جرمانہ ہوا۔
ڈیرہ غازیخان ریجن میں389 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے،261 کمپاونڈ،128 عدالت بھیجے،33 لاکھ90 ہزار700 روپے محکمانہ معاوضہ کیا،1 لاکھ 18ہزار عدالتی جرمانہ،8 کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
لاہور ریجن میں 382 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، 234 کمپاونڈ ہوئے،94 عدالت بھیجے گئے، 25 لاکھ 33 ہزار 137 روپے محکمانہ معاوضہ ہوا، 47 ہزار500 عدالتی جرمانہ اور 3 کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔گوجرانوالہ ریجن میں257 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے،149کمپاونڈ،108 عدالت بھیجے،21 لاکھ 3 ہزار250 روپے محکمانہ معاوضہ،8 لاکھ 15ہزار روپے عدالتی جرمانہ،9 کیخلاف ایف آئی آر اور5 جیل بھیجے۔
ساہیوال ریجن میں210 مقدمات رجسٹرڈ، 93کمپاونڈ،66 عدالت بھیجے گئے، 9 لاکھ 30ہزار روپے محکمانہ معاوضہ، 86 ہزارروپے عدالتی جرمانہ، 1کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئیں۔گجرات ریجن میں 167 مقدمات،153 کمپاونڈ،15 عدالت بھیجے گئے،23 لاکھ60 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ،30 ہزار عدالتی جرمانہ، 1کیخلاف ایف آئی آر جبکہ ایک کو جیل کی سزا ہوئی۔
اسی طرح ملتان ریجن میں کل150 مقدمات رجسٹرڈ،101 کمپانڈ ہوئے،48 عدالت کو بھیجے گئے اور 14لاکھ 5 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کیا گیا۔محکمانہ معاوضہ قومی خزانے میں جمع کروادیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ نے غیر قانونی شکار اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف تمام مقدمات وائلڈ لائف ایکٹ مجریہ1974 ترمیم شدہ2007 اور پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ2020 کے تحت رجسٹرڈ کئے۔