لاہور۔19مارچ (اے پی پی):چیف وائلڈلائف رینجر کی زیر قیادت محکمہ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئےسرگرم عمل ہے۔سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پرپنجاب میں ایسی ہی چند کامیاب کارروائیوں کے دوران محکمہ نے پل غازی گھاٹ، تونسہ شریف اور قصور سے نایاب کونجوں و دیگر آبی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 4شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ڈیڑھ لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع ڈی جی خان سدر المنتہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تونسہ اور پل غازی گھاٹ سے نایاب کونجوں و دیگر آبی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں مشغول 2شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے مبلغ ایک لاکھ 12ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔
اسی طرح کی ایک دیگر کامیاب کارروائی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع قصور ڈاکٹر محمد فیاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ رادھا کشن سے جنگلی پرندوں کے 2غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 45ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادئیے ۔