محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں جاری، غیرقانونی شکار یوںکو پونے دو لاکھ سے زائد جرمانہ

90
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات نے صوبہ میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے 15ملزمان کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات کئے گئے،12کو پونے دو لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا اور 2 بندوقیں ضبط کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم رانا محمد اشفاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات سے اڑیال ، جنگلی خرگوش اور تیتر کے 5 غیرقانونی شکاریوں کے چالان کرکے 2 کو 35 ہزار روپے جرمانہ ، ایک شکاری سے اڑیال کاگوشت برآمد کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ تیتر کے 2 غیرقانونی شکاری جو کہ رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے تھے،دونوں کی بندوقیں موقع سے برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

اسی طرح کی چند دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع چکوال عدنان علی ورک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی کبوتر اور تیتر کاغیرقانونی شکار کرنیوالے 4 شکاریوں کا چالان کیا،کتوں کے ساتھ جنگلی پرندوں کے شکار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے چالان کیا نیز بدیسی جنگلی پرندوں کی ناجائز تجارت کرنیوالے 5 ڈیلرز کا چالان کرکے تمام ملزمان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 50 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے تمام کیس نمٹاد یئے۔

مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف نارووال نے ظفر وال کے مضافاتی دیہات میں کھیتوں سے ملنے والے پاڑہ ہرن کے ایک بچے کو ریسکیو کرکے برائے ضروری نگہداشت بحفاظت جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا۔