محکمہ جیل خانہ جات ،5 افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری

33

لاہور۔8جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے،محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد زبیر چیمہ سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال، اصغر علی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ، جام آصف اقبال اے آئی جی (انڈسٹری) انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب اور یاسر خان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم تعینات کئے گئے ہیں۔

سابقہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبی رضوی کو انسپکٹریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔