28.2 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ جیل خانہ جات کے 41 افسران کی بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل...

محکمہ جیل خانہ جات کے 41 افسران کی بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ترقی،نوٹیفیکیشن جاری

- Advertisement -

لاہور۔17مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری اور حالیہ پیش رفت کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے 41 افسران کو بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ترقی دیدی گئی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پروموشن آرڈرز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی پانے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ شہزاد حسین،

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ہائی سکیورٹی پریزن میانوالی شہزاد احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ حافظ محمد رضوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ تصور اقبال، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل نارووال خاور عباس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن لاہور محمد افتخار نعیم، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ محمد شہباز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی الفت نعیم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد اشفاق، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لیہ عرفان علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں محمد اصغر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس ساہیوال محمد یونس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال محمد احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انسپکٹریٹ آف پریزن فرخ ذیشان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر سرفراز خان،

- Advertisement -

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس فیصل آباد اصغر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ عابد علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ انیس رانا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانولہ محمد عرفان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انسپکٹریٹ آف پریزن احمد بلال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر محمد اقبال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد محمد ثاقب، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ محسن امین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور نوید لیاقت، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد عبد الشکور، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات عامر عباس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال علی افراز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد یاسر حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور نوید احمد،

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین شہزاد اسلم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال احمر صدیقی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد محمد زبیر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈی جی خان نعمان الیاس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انسپکٹریٹ آف پریزن حافظ محمد قمر عباس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عامر بشیر شامل ہیں جنہیں ان کی موجودہ پوسٹنگ کے مقام پر ہی تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ وسیم عباس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ندیم اقبال، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجنپور محمد عارف خالد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سجاد حیدر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ثاقب جاوید اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ محمد عمر فاروق کی بھی گریڈ 17 میں پرموٹ جبکہ ان کی تعیناتی کے آرڈرز الگ سے جاری کیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق اہل افسران کو رولز کے تحت بروقت پرموٹ کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598306

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں