26.3 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی اپگریڈیشن کا اعلامیہ جاری کردیا

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی اپگریڈیشن کا اعلامیہ جاری کردیا

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ محکمہ فنانس خیبرپختونخوا کے ریگولیشن وونگ نے جاری کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن3 جنوری 2018 ءسے ہوگی جبکہ پولیس اہلکاروں کو بقایاجات تنخواہ کے ساتھ 36ماہ میں ادا کئے جائینگے ۔

اعلامیہ کے مطابق کانسٹیبل کو سکیل 7، ہیڈ کانسٹیبل کو سکیل 9 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سکیل 11میں اپ گریڈ کیا گیاہے ۔ ا س سے قبل کانسٹیبل کی سکیل پانچ، ہیڈ کانسٹیبل کی 7 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا سکیل 9 تھا ۔اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اپ گریڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بقایاجات مرحلہ وار ادا کئے جائینگے اور 36 ماہ کے عرصے میں اپ گریڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بقایاجات ان کی ماہانہ تنخواہ میں ادا کئے جائینگے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580850

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں