محکمہ خوراک بٹگرام کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا بازار کا دورہ،سٹاک کی جانچ پڑتال کی

73
خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں ، غیر معیاری کیچپ و چائنہ سالٹ برآمد
خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں ، غیر معیاری کیچپ و چائنہ سالٹ برآمد

بٹگرام۔ 9 مئی (اے پی پی):محکمہ خوراک بٹگرام کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شعیب خان نے جمعہ کو بٹگرام بازار کا دورہ کیا، اور مارکیٹ میں اشیاءخوردونوش اور دیگر اشیاءکے سٹاک کی جانچ پڑتال کی۔

دوران انسپکشن مارکیٹ میں خوراک کا موجودہ سٹاک ضرورت کے مطابق اور تسلی بخش مقدار میں پایا گیا، دکانداروں کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون اور اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار رکھنے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کی درخواست اور ہدایات دی گئیں۔

دکاندار وں نے ان حالات میں انتظامیہ سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔