گلگت۔9مئی (اے پی پی):محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے گندم و آٹا صارفین کے اعداد وشمار کی نادرا سے تصدیق کا عمل مکمل کر لیا۔ڈائریکٹوریٹ آف محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے مطابق 17 لاکھ 73 ہزار 8 سو 93 صارفین میں سے 13 لاکھ 81 ہزار 5 سو 25 افراد کی اندارج درست قرار پائے جن میں سے 3 لاکھ 10 ہزار فیک ,27 ہزار سے زائد غیر مقامی ،3 ہزار 8 سو وفات شدہ،41 ہزار 9 سو ایکسپائرتھی۔ تمام گندم و آٹا صارفین جن کے نام مرحومین، غیر مقامی (گلگت بلتستان سے باہر کے باشندے)،غیر تصدیق شدہ افراد یا جعلی اندارج شدہ افراد اور زائد المعیاد شناختی کارڈ کے حامل افراد کےلسٹ میں آچکے ہیں، ان کو چاہیے کہ 31 مئی تک محکمہ خوراک کے تمام ضلعی دفاتر میں ٹھوس شواہد اور اصلی کاغذات کے ذریعے پیش ہوکر درستگی کرواسکتے ہیں۔
محکمہ خوراک نے فی الحال ان تمام افراد کا کوٹہ اندراج کی درستگی تک معطل کردیا ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق نادرہ سے تصدیق شدہ وغیرہ تصدیق شدہ تمام اعداد شمار شناختی کارڈ فارم بے کی تفصیلات محکمہ خوراک کے تمام ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں دستیاب ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594806