26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ داخلہ پنجاب،مقدس الفاظ، آیات والے اخبارات اور کاغذات کے پیکجنگ میں...

محکمہ داخلہ پنجاب،مقدس الفاظ، آیات والے اخبارات اور کاغذات کے پیکجنگ میں استعمال پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی عائد

- Advertisement -

لاہور۔13مئی (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب نے مقدس اوراق اور الفاظ کے تقدس کے پیشِ نظر بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق مقدس الفاظ، آیات والے اخبارات اور کاغذات کے پیکجنگ میں استعمال پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق 90روز کیلئے کیا گیا ہے۔ پنجاب میں مقدس اوراق کی حرمت کو برقرار رکھنے کیلئے اخبارات و کاغذات کو پیکجنگ یا ریپنگ میں استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی ہدایت پر یہ فیصلہ دینی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

تا کہ مقدس اوراق کی بے ادبی کو روکا جائے اور صوبے میں قیام امن کو فروغ ملے۔ ترجمان نے بتایا کہ دفعہ 144کے تحت مقدس الفاظ یا آیات والے صفحات و اخبارات کے کسی بھی تجارتی، پیکجنگ یا ریپنگ مقصد کیلئے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عوام الناس کی آگاہی کیلئے اس حکمنامے کی سرکاری گزٹ، قومی و علاقائی اخبارات، اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مقدس الفاظ کا احترام پر سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596631

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں