28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںمحکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی اقدامات کےلئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کے...

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی اقدامات کےلئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ جاری کردیا،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب نے بھارتی حملے کے تناظر میں سکیورٹی اقدامات کےلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ جاری کر دیا ۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے حساس مقامات اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کےلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مراسلہ آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام ڈی پی اوز،سی پی اوز ، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع میں واقع اہم تنصیبات اور حساس علاقوں میں فول پروف انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593755

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں