26 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب مکینیکل جھولوں...

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی

- Advertisement -

لاہور۔1جون (اے پی پی):حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کی آمد سے قبل عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کو پابندی سے استثنا ہو گا البتہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے جبکہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے گی کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔، مستقل نصب جھولے جن کے تمام سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے ان پر پابندی نہیں لگائی گئی،

- Advertisement -

عید الاضحی کی تعطیلات میں شہریوں خصوصا بچوں کی بڑی تعداد مکینیکل جھولوں کا استعمال کرتی ہے، عارضی نصب جھولے سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق نہیں ہوتے اور اوور لوڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے اسی لیے عید تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں