محکمہ ریلوے کی کارروائی ، واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 2 ریلوے پھاٹک بند

119
Railways

سرگودھا۔12فروری (اے پی پی):محکمہ ریلوے نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث شہر کے 2ریلوے پھاٹکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ کچہری روڈ پر ریلوے پھاٹک نمبر 75 اور ٹرسٹ پلازہ کے قریب پھاٹک نمبر 76 کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 30 ملین روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند کر دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ 3 سال سے التوا کا شکار ہیں۔

اسسٹنٹ انجینئر ریلوے محمد اختر نے بتایا کہ کئی میٹنگز کیں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی طارق پرویا کو خط بھی بھیجے اس کے باوجود ایم سی نے واجبات ادا نہیں کیے جس کے بعد ان دونوں پھاٹکوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محمد اختر نے مزید بتایا کہ سرگودھا ڈویژن میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بھی تقریباً 50 ملین روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جس کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی اور ہائی ویز کے علاقے میں آنے والے ریلوے پھاٹکوں کو بھی بند کر دیا جائے۔