32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت اور مارگلہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر...

محکمہ زراعت اور مارگلہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور مارگلہ ہیوی انڈسٹری،لمیٹڈ ٹیکسلہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا ایگریکلچر ہائوس لاہور میں انعقاد کیا گیا۔معاہدہ کے مطابق ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ، محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے فیلڈ ونگ کے 20بلڈوزرز کی بحالی و مرمت کرے گا۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بریگیڈیئر جواد(ریٹائرڈ)،اسپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ )کیپٹن وقاص رشیداور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(انجینئرنگ)ملتان افضل طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی فیلڈ(زراعت) ساجد نصیر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ بریگیڈیئر ندیم احمد نے معاہدہ پر دستخط کئے۔بعد ازاں صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب ویٹ سپورٹ پروگرام اور کسان کارڈ فیز ٹو کے امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ویٹ سپورٹ پروگرام اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو رقوم کی منتقلی کا آغاز 22مئی سے ہو جائے گا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4لاکھ 87ہزار کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے پہلے فیز کیلئے اپنے قرض کی ادائیگی کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ حکومت کے زرعی شعبہ کے تمام پروگراموں سے مستفید ہونے کیلئے کسان کارڈ ہولڈر کی شرط لازمی پوری ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ فیز ٹو کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے اور رقم کی حد بھی 3لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ٹرانسیکیشن چارجیز بھی ختم کئے جا رہے ہیں اور ڈیزل خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ویٹ سپورٹ پروگرام کیلئے کسان کارڈ ہولڈرز کے علاوہ دوسرے کاشتکار پورٹل کے ذریعے اپلائی کر رہے ہیں اور اڑھائی لاکھ نے اپلائی کر دیا ہے۔ویٹ سپورٹ پروگرام کے لیے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 31مئی ہے۔پورٹل کے ذریعے مزید ایک لاکھ کاشت کار مزید کسان کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔5لاکھ کاشتکاروں کو ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت 10ارب روپے کی رقم دی جائے گی۔کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے کاشتکاروں کی 5لاکھ 42ہزار سے زائد درخواستیں بینک آف پنجاب نے منظور کی ہیں جبکہ تقریبا 5لاکھ درخواستوں کی پی ایل آر اے نے ورفیکشن کر دی ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے اس موقع پر کہا کہ کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے رجسٹریشن کے عمل کی سوشل میڈیا،الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر تشہیری مہم میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار حکومت کی جانب سے قرضے اور مراعات سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس میں صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود،اسپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت( پلاننگ) کیپٹن(ر)وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں کے علاوہ پی آئی ٹی بی اور دوسرے افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں