محکمہ زراعت سرگودہا کی کارروائی، جعلی کھاد ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج

305
Department of Agriculture

سرگودہا۔6دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سرگودہا محمد جعفرعمران نے جعلی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

انہوں نے سرگودہا کے نواحی قصبہ شاہین آباد میں چھاپہ مار کر ایک کھادڈیلر طالب حسین کو جعلی کھاد فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اوردکان سے جعلی کھاد کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کھاد ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔مزیدتفتیش جاری ہے۔