محکمہ زراعت سمبڑیال كی کاشتکاروں کو یو اے ایف11 سرسوں کاشت کرنے کی ہدایت

91
Cultivation of mustard
Cultivation of mustard

سمبڑیال۔ 02 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو یو اے ایف11 سرسوں کی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ایف 11 سرسوں کاشت کریں ،یو اے ایف 11 سرسوں کم وقت میں پک کر تیار ہوجاتی ہے اور پیداوار بھی زیادہ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلدی پک کر تیار ہونے سے بہاریہ فصلیں اپنے وقت پر کاشت کی جاسکتی ہیں اور اس کے بیچ سے 50 فیصد صاف تیل حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ایف 11 سرسوں کی فصل میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی پھلیاں خود نہیں کھلتیں اور بیج ضائع نہیں ہوتا۔