محکمہ زراعت سیالکوٹ کی بہاریہ مکئی کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت

85
ٹیکنالوجی میں جدت سے مکئی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوگیاہے،ڈاکٹر اقرار احمد خان
ٹیکنالوجی میں جدت سے مکئی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوگیاہے،ڈاکٹر اقرار احمد خان

سیالکوٹ۔30جنوری (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنیکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے 20مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میدانی علاقوں میں یہ کاشت فروری کے آخرتک مکمل کرکے بہتر پیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے کاشتکاروں کے لئے دوفری ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہیں جہاں صبح9 سے شام5بجے تک رابطہ کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے گریزکریں کیونکہ اس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔