31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت سیالکوٹ کی جانب سے رنگ پور جٹاں میں میگا سمارٹ...

محکمہ زراعت سیالکوٹ کی جانب سے رنگ پور جٹاں میں میگا سمارٹ فارمر گیدرنگ کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔25فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹررانا قربان علی خان کی زیر نگرانی تحصیل سیالکوٹ کے علاقہ رنگ پور جٹاں میں میگا سمارٹ فارمر گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ رانا سلیم احمد شاد،ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ کے نمائندہ رانا اللہ رکھا اور علاقہ کے کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری منصوبوں، گندم کی پیداوار کے مقابلے 2024-25 ،صوبائی سطح پر ٹریکٹرز کے انعامات اور ضلعی سطح پر نقد انعامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے گرین ٹریکٹر اسکیم دستاویزات کے لیے فاتح کسانوں کا بائیو میٹرک، مزید گندم اگائو مہم، بیلٹنگ پر ٹریکٹروں کے انعامات، گندم کے رقبے کی تصدیق،کنگی کی بیماری سے بچائو، یوریا کھاد اوراسپرے کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہی دی ہے۔انہوں نے چاول کی نرسری کی جلد بوائی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے حاضرین کو گندم کی پیداوار بڑھانے،وقت پرپانی دینے اور بیماریوں سے بچائو کے لیے اہم اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے اہم مراحل پر فصل کی آبپاشی خاص طور پر موجودہ گرم موسم میں کھادوں کے متوازن استعمال اور مائیکرو نیوٹرینٹس کیاستعمال کے بارے میں آگاہی دی۔آخر میں انہوں نے تمام کسانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں