26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت سیالکوٹ کی لوبیا کے کاشتکاروں کو اہم ہدایات جاری

محکمہ زراعت سیالکوٹ کی لوبیا کے کاشتکاروں کو اہم ہدایات جاری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12جولائی (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے لوبیاکے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ لوبیا کابیج چارہ کی فصل کےلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کےلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے، لوبیا پھلی دار اجناس میں سے خریف کی اہم فصل ہے اور اسے چارے دانے دونوں کے حصول کےلئے کاشت کیاجاتاہے ۔

انہوں نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کاشتکار بیج کے حصول کےلئے فصل جولائی کے آخر تک مکمل کریں ، لوبیاکی فصل کےلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں جس کھیت میں لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہو ں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2 سے 3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیں، لوبیا کی تر قی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2، سی پی 518وائٹ سٹار اور نمبر2127کاشت کریں، 2127کے پودے چھوٹے قد کے پھول اور پھلیاں اگیتی پکتی ہے ، پھلیاں کافی لمبی اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=373704

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں