سیالکوٹ۔28اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار گھیاتوری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور اگرفصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے تاکہ فصل کو معاشی حد تک پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے”اے پی پی“کو بتایا کہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں،شگوفوں،پھول پر حملہ آور ہوکر اسے کھاجاتی ہے۔کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فوری طورپر تلف کردینے چاہئیں تاکہ وہ دیگرصحتمند پودوں کومتاثر نہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈسٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوندکش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔