- Advertisement -
سیالکوٹ۔24دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کے پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ضلع سیالکوٹ اور این بی بزنس سینٹر سیالکوٹ کے زیر اہتمام گندم کے کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنے شرکاکو گندم کی فصل پر زہروں کے مناسب اور معقول استعمال
پی ایچ آئی کو مدنظر رکھنے اور اندھا دھند سپرے کے استعمال سے اجتناب کر نے،گندم کی بہتر پیداوار، جڑی بوٹیوں کی تلفی، کیڑوں اور بیماریوں کی پہچان و تدارک بارے آگاہی فراہم کی ہے۔انہوں نےکاشتکاروں کو گندم کے تیلے پر کسی بھی قسم کی زہر پاشی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539335
- Advertisement -