31 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت فیصد پھلیاں بھوری ہوجانے پر تارامیرا کی فصل کی برداشت...

محکمہ زراعت فیصد پھلیاں بھوری ہوجانے پر تارامیرا کی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔14اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نےتارامیرا کاشتکاروں کو 75فیصد پھلیاں بھوری ہوجانے پر فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تارامیرا کے پودوں کا رنگ زرداور 75فیصد پھلیاں بھوری ہوجائیں اور پھلیوں کے اندر بیج کا رنگ سرخی مائل ہونا شروع ہو تو فصل کی برداشت شروع کردینی چاہئیے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ تارامیرا کا پھل 2.5سینٹی میٹر ہوتاہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 30 سے 35فیصد تک ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تارامیرا کے پتے مولی کی طرح مگر سائز میں چوٹے ہوتے ہیں نیز اس کے بیج کا تیل جلانے اور کھانا پکانے کے کام آتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ تارامیرا کے بیجوں کی تاثیر سردہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کو2 سے 3 روز تک دھوپ میں رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں جبکہ بعدازاں ترپال کے اوپر ڈال کر ڈنڈوں ‘بیلوں یا ٹریکٹرکے ذریعے اس کی گہائی کی جائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں