22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت فیصل آبادنے موسم گرما کی سبزیات کی کاشت بارے سفارشات...

محکمہ زراعت فیصل آبادنے موسم گرما کی سبزیات کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں،ترجمان محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت فیصل آبادنے بتایا ہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیات (کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توری،بھنڈی،گھیا توری،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ،کھیرا،تر اور پیٹھا وغیرہ)کی کاشت وسط فروری تا 31 مارچ تک کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ موسم گرما کی سبزیات کی نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔

موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے۔سبزیات کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی اگاؤ کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو اور کاشتکار محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔

- Advertisement -

ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں اور جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تو پنیری کو محکمہ زراعت کے عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ فاصلہ پر منتقل کردیں۔کریلہ،گھیاکدو،چپن کدو،گھیا توڑی،تر اور کھیرا کی کاشت پٹریوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توڑی کی کاشت پٹریوں کے دونوں جانب کرنے سے نتائج بہتر ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر عوام النّاس موسم گرما کی سبزیات کچن گارڈننگ کے تحت گھرکے باغیچہ یا چھت پر بھی کاشت کرکے اپنی ضرورت کے مطابق تازہ سبزیات بھی حاصل کر سکتے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560179

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں