محکمہ زراعت نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے موزوں علاقے اور منظور شدہ اقسام سے متعلق سفارشات جاری کر دیں

198
Cotton

لاہور۔12فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکار اگیتی کپاس سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال اور ملتان کے اضلاع میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ کپاس کی ٹرپل جینز اقسام سی کے سی1،سی کے سی3،سی کے سی5،سی کے سی6،غوری2 اور آئی سی آئی386 کی کاشت وسط فروری سے31 مارچ تک مکمل کر یں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت زیادہ منافع اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔

مزید برآں اگیتی کپاس پر ضرر رساں کیڑوں کے حملے کے امکانات بھی نسبتا کم ہوتے ہیں۔