ملتان۔ 31 مئی (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے دھان کی محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ موٹی اقسام اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9، نیاب 2013، کے ایس کے 434، نبجی – 5، نیاب ایس ٹی – 9، نیاب آر سی – 195 اور کے ایس کے 706 کی پنیری7 جون تک کاشت کریں جبکہ نبجی جی ایس آر – 6 نبجی جی ایس آر – 7، نبجی جی ایس آر 8 اور ایس کے سی -بی – 32-5-370 کا وقت کاشت10 تا آخر جون ہے۔
اس کے علاوہ باسمتی/ فائن اقسام الخالد رائس کا وقت کاشت25 مئی تا10 جون ہے۔وائٹل سپر باسمتی، سونا سپر باسمتی، نیاب ایس – 39 نیاب ایچ ٹی ٹی – 18، گارڈ – 101، پی کے 2021 ایرومیٹک، نیاب سپر، این بی آر 2، نبجی باسمتی 2020، سپر گولڈ،
سپر باسمتی 2019، باسمتی 515، باسمتی سپر، چناب باسمتی، پنجاب باسمتی، پی کے 1121 ایرومیٹک، نیاب باسمتی 2016، نور باسمتی، پی کے 386 اور سلطان سپر باسمتی اور گارڈ101کا وقت کاشت 7 جون تا25 جون ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ دھان کے کاشتکار شاہین باسمتی کی کاشت 15 تا30 جون،کسان باسمتی10 تا 30 جون جبکہ باسمتی ہائبرڈ اقسام کے ایس کے111 ایچ کی کاشت 7تا25 جون مکمل کریں۔
دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ ان کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی کم قیمت وصول ہوتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603872