38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت نے گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی قیمت...

محکمہ زراعت نے گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی قیمت 4500 روپے فی تھیلاکر دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی قیمت 6300 روپے فی تھیلا (50 کلوگرام)سے کم کر کے 4500 روپے فی تھیلا(50 کلوگرام) کر دی ہے۔زرعی ترجمان نے بتایا کہ گندم کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے فروخت مراکز کے علاوہ رجسٹرڈ ڈیلرز سے بھی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہے۔

گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ بیج کے اگائو کی شرح 85 فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔گندم کے کاشتکار آبپاش علاقوں میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی+دوبوری یوریا +ایک بوری ایس او پی /ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔

- Advertisement -

اوسط زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی+پونے دو بوری یوریا+ایک بوری ایس او پی/ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین کیلئے سوا بوری ڈی اے پی ڈیڑھ بوری یوریا ایک بوری ایس او پی/ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔اگر کسی وجہ سے فاسفورسی کھاد بوقت بوائی نہ ڈالی جا سکے تو پہلے پانی کے ساتھ ڈالیں۔پچھیتی کاشت کی صورت میں کھادوں کی پوری مقدار بوقت کاشت ہی ڈالیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں