14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب اور عالمی بینک کے اشتراک سے جدید نظامِ آبپاشی...

محکمہ زراعت پنجاب اور عالمی بینک کے اشتراک سے جدید نظامِ آبپاشی کی اہمیت اور پانی کی بچت بارےتربیتی ورکشاپ

- Advertisement -

ملتان۔ 13 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب اور عالمی بینک کے اشتراک سے جدید نظامِ آبپاشی کی اہمیت اور پانی کی بچت بارےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے تربیتی ورکشاپ کی صدارت کی۔

ورکشاپ میں عالمی بینک کے سنئیر واٹر ریسورس سپشلسٹ فرانکوائس اونیمس سمیت دیگر ماہرین نے زراعت کے شعبے میں باکفایت استعمال بارے آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں دنیابھر میں 8 ویں نمبر پر ہے۔پانی کے باکفایت استعمال سے فصلوں کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔

- Advertisement -

اس ضمن میں عالمی بینک کے تعاون سے 67 ارب روپے کی لاگت سے’’ پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ(PRIAT)  ” پر عملدرآمد جاری ہے۔حکومت پنجاب نے اس منصوبہ کے لئے9 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کی ہے۔اس منصوبہ کے تحت صوبہ پنجاب میں 40 ہزار ایکڑ رقبے پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کے لئے کاشتکاروں کو70 فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے تحت کنال کمانڈ ائیریا اور دریائی علاقوں سے ملحقہ 3 ہزار آبپاشی کی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس منصوبہ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب محمد شبیر احمد خان، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ) کیپٹن(ر) وقاص رشید،ڈپٹی سیکرٹری  زراعت پلاننگ کاشف بشیر،ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں، رانا تجمل اور ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی (ہیڈکواٹر) لاہور حافظ قیصر یاسین سمیت عالمی بینک کے نمائندوں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں