28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب میں زیادہ گندم اگائومہم کے تحت سہولیات فراہم کررہاہے،...

محکمہ زراعت پنجاب میں زیادہ گندم اگائومہم کے تحت سہولیات فراہم کررہاہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

- Advertisement -

رینالہ خورد۔ 06 دسمبر (اے پی پی):رینالہ خوردڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نوید عصمت کاہلوں نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی زیر نگرانی محکمہ زراعت پنجاب زیادہ گندم اگائو مہم کے تحت کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور فنی رہنمائی فراہم کررہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب ’’گندم درآمد نہیں بلکہ برآمد کرنی ہے ‘‘ کے سلوگن کے ساتھ گندم کی مہم چلا رہا ہے ،امسال صوبہ پنجاب میں 1کروڑ 60لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقررکیا گیا ہے جس سے 2کروڑ 56لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی جائے گی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت مارکیٹ میں معیاری زرعی مداخل خصوصا ًکھاد،بیج اور زرعی ادویات کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،اس ضمن میں ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے بتایاکہ امسال صوبہ میں 40 من فی ایکڑ اوسط پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت پوری طرح فعال ہے، سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ فیلڈ فارمیشنز کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنز،اضلاع اور تحصیلوں کے دورے کررہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں