محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی گدھیڑی کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کر دیں

94

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی گدھیڑی کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آم کی گدھیڑی کے انڈوں سے بچے نکلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے جن کی تلفی کے لئے آم کے پودوں کے گرد گوڈی اور جڑی بوٹیاں تلف کریں۔

اسی طرح تنے کے گرد زمین کھود کر کلور پائیریفاس 40 ای سی 10ملی لٹر فی لٹر پانی میں ملا کر ڈالیں تاکہ بچے انڈوں سے نکلتے ہی زہر کے اثر سے مرجائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ باغبان آم کے پودوں کے تنوں پر زمین سے 2 تا 3 فٹ اوپر 1 فٹ چوڑا پلاسٹک شیٹ کا بند لگائیں اور اس کے درمیان 1 انچ اچھی کوالٹی کی رکاوٹی بند لگائیں تاکہ گدھیڑی کے بچے اوپر نہ چڑھ سکیں، گدھیڑی کے بچے نمودار ہونے پر بند کے نیچے میلا تھیان 57 ای سی 5 ملی لٹر فی لٹر یا سپائروٹیٹرا میٹ 1.5 ملی لٹر فی لٹر پانی میں ملا کر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشودہ سے ہفتے میں دو بار سپرے کریں۔ترجمان نے کہا کہ سپرے کا عمل 15 جنوری تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں اور ایک ہی زہر کا بار بار استعمال نہ کریں۔