محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے موزوں علاقے اور منظور شدہ اقسام سے متعلق سفارشات جاری کر دیں ، ترجمان

231
Cotton
Cotton

لاہور۔18فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار اگیتی کپاس سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ٹرپل جین منظور شدہ اقسام سی کے سی 5،سی کے سی 1،غوری 2،سی کے سی6 اورآئی سی ایس386 کی کاشت وسط فروری تا31 مارچ تک پنجاب کے ان تمام علاقہ جات جہاں کپاس لگائی جا سکتی ہے مکمل کر لیں

جبکہ ملتان،لودھراں،بہاولپور،وہاڑی،خانیوال،ڈی جی خان،رحیم یار خان،بہاولنگر،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،فیصل آباد اور ساہیوال کے اضلاع میں کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے منظور شدہ ٹرپل جین اقسام سی کے سی3 اورحتف3 کی کاشت وسط فروری تا31 مارچ مکمل کر لیں۔کپاس کی یہ اقسام جڑی بوٹی مار زہر گلائفوسیٹ اور کپاس کے ٹینڈے کی سنڈیوں خصوصاً گلابی سنڈی کے خلاف قوتِ مدافعت کی حامل ہیں۔