31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 12, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر...

محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں

- Advertisement -

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔ اگیتی کاشت کے لیے ٹرپل جین اقسام سی کے سی 01-، سی کے سی- 03اور حتف 3کاشت کریں۔ کاشتکار ٹرپل جین اقسام کا بیج صرف مستند ڈیلر زسے خریدیں۔کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5فٹ اور پودوں کا باہمی فاصلہ 1.5تا 2 فٹ رکھیں اور75 فیصد سے زیادہ اگا والا 4تا 5 کلو گرام یا60 فیصد اگا والا 5 تا 6 کلوگرام براترا ہوا بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ اگیتی کپاس سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی + سوا چار بوری یوریا+ ڈیڑھ بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ درمیانی زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی + پونے چار بوری یوریا + ڈیڑھ بوری ایس او پی فی ایکڑ اورزرخیز زمین میں ڈیڑ ھ بوری ڈی اے پی + سوا تین بوری یوریا +ڈیڑھبوری ایس او پی استعمال کریں۔ کاشتکارفاسفورس اورپوٹاش والی کھادوں کی تمام مقدار اور نائٹروجنی کھاد کا 1/4 حصہ بوقت تیاری زمین ڈالیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ اگیتی کاشت سے قریبا 50 سے60 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوتی ہے لہذا کاشتکار کنیولہ،آلو، مٹر اور کماد کی برداشت کے بعد خالی ہونے والے رقبوں پر ترجیحا کپاس کی اگیتی کاشت کرکے بھرپور منافع کمائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571250

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں