لاہور۔22مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار کپاس کی اگیتی کاشت 31 مارچ تک مکمل کر لیں،اگیتی کپاس کے لیے فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں، اگیتی کاشت کے لیے ٹرپل جین اقسام سی کے سی 01-، سی کے سی- 03اور حتف 3 کاشت کریں،
کاشتکار ٹرپل جین اقسام کا بیج صرف مستند ڈیلر زسے خریدیں،کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5 فٹ اور پودوں کا باہمی فاصلہ 1.5 تا 2 فٹ رکھیں اور75 فیصد سے زیادہ اگائو والا 4تا 5 کلو گرام یا60 فیصد اگائو والا 5 تا 6 کلوگرام براترا ہوا بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔
پٹریوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں جڑی بوٹیوں کے اگائو کو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کا سفارش کردہ جڑی بوٹی مار سپرے کپاس کی بوائی کے بعد24 گھنٹے کے اندر کر لیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگیتی کاشت سے قریبا 50 سے60 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوتی ہے لہذا ترجیحا کپاس کی اگیتی کاشت کرکے بھرپور منافع کمائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575412