محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی منظور شدہ اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں

25

لاہور۔10جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی منظور شدہ اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ موٹی اقسام اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9، نیاب 2013، کے ایس کے 434، نبجی ۔ 5،

نیاب ایس ٹی۔9، نیاب آر سی ۔ 195 اور کے ایس کے 706 کی پنیری درمیان جون تک کاشت کریں جبکہ نبجی جی ایس آر۔6 نبجی جی ایس آر ۔ 7، نبجی جی ایس آر 8 اور ایس کے سی ۔بی ۔ 32۔5۔370 کا وقت کاشت آخر جون تک ہے۔اس کے علاوہ باسمتی/ فائن اقسام الخالد رائس کی کاشت کا وقت 10 جون تک ہے۔وائٹل سپر باسمتی، سونا سپر باسمتی، نیاب ایس ۔ 39 نیاب ایچ ٹی ٹی۔18، گارڈ ۔ 101، پی کے 2021 ایرومیٹک، نیاب سپر، این بی آر 2، نبجی باسمتی 2020، سپر گولڈ، سپر باسمتی 2019، باسمتی 515، باسمتی سپر، چناب باسمتی، پنجاب باسمتی، پی کے 1121 ایرومیٹک،

نیاب باسمتی 2016، نور باسمتی، پی کے 386 اور سلطان سپر باسمتی اور گارڈ101کا وقت کاشت 25 جون ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دھان کے کاشتکار شاہین باسمتی کی کاشت 15 تا30 جون،کسان باسمتی10 تا 30 جون جبکہ باسمتی ہائبرڈ اقسام کے ایس کے111 ایچ کی کاشت 25 جون مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ ان کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی کم قیمت وصول ہوتی ہے۔