35.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب کی جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران کماد کے...

محکمہ زراعت پنجاب کی جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری

- Advertisement -

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ ستمبر کاشتہ اور مونڈھی فصل کو پہلے کاٹیں۔

فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تاایک انچ گہرا کریں کیونکہ زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مند موحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجود گڑووں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کٹائی 15جنوری کے بعد کریں۔

بہاریہ کماد کی کاشت کے لیے زمین کا انتخاب اور دوسرے وسائل کا بندوبست کریں۔

کورے کے اندیشے کے پیش نظر کھڑی اور خاص طور پر بیج کے لیے تیار کی گئی فصل کو آبپاشی کریں۔

کٹائی کے بعد گناجلد از جلد مل کو سپلائی کریں تاکہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542801

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں