سمبڑیال۔ 10 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی منظور شدہ اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ موٹی اقسام اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9، نیاب 2013، کے ایس کے 434، نبجی 5، نیاب ایس ٹی 9، نیاب آر سی 195 اور کے ایس کے 706 کی پنیری وسط جون تک کاشت کریں جبکہ نبجی جی ایس آر6 ،نبجی جی ایس آر 7، نبجی جی ایس آر 8 اور ایس کے سی ،بی ، 32، 5 اور370 کا وقت کاشت آخر جون تک ہے۔اس کے علاوہ باسمتی/ فائن اقسام کی کاشت کا وقت 10 جون تک ہے۔وائٹل سپر باسمتی، سونا سپر باسمتی،
نیاب ایس39 ،نیاب ایچ ٹی ٹی18، گارڈ 101، پی کے 2021 ایرومیٹک، نیاب سپر، این بی آر 2، نبجی باسمتی 2020، سپر گولڈ، سپر باسمتی 2019، باسمتی 515، باسمتی سپر، چناب باسمتی، پنجاب باسمتی، پی کے 1121 ایرومیٹک، نیاب باسمتی 2016، نور باسمتی، پی کے 386 اور سلطان سپر باسمتی اور گارڈ101کا وقت کاشت 25 جون ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھان کے کاشتکار شاہین باسمتی کی کاشت 15 تا30 جون،کسان باسمتی10 تا 30 جون جبکہ باسمتی ہائبرڈ اقسام کے ایس کے111 ایچ کی کاشت 25 جون تک مکمل کریں۔ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا کہ دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ ان کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے اوران اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی کم قیمت وصول ہوتی ہے۔