محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن 20جون سے فعال ہو گی

448
Helpline of Punjab Agriculture Department
Helpline of Punjab Agriculture Department

اسلام آباد ۔19جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے بعد20جون سے فعال ہو گی ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ عید تعطیلات کے دوران زرعی ہیلپ لائن 16تا 19جون تک بند رہی جو 20جون سے فعال ہوجائے گی ۔ترجمان نےبتایاکہ پنجاب زرعی ہیلپ لائن مکمل فعال ہونے کے بعداس کے اوقات کارصبح 8تا شام 8 بجے کے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی بارے رہنمائی کے لیے 15000۔0800 اور 29000۔0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔