39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کے کاشتکاروں کو سفید مکھی کے کنٹرول...

محکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کے کاشتکاروں کو سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

ملتان۔ 25 اپریل (اے پی پی):رجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے حالیہ سروے کے مطابق شدید گرمی اور خشک موسم سفید مکھی کی افزائش اور پھیلاؤ کے لئے نہایت موزوں ہے۔

گرمی کی شدت برقرار رہنے کے باعث سفید مکھی کے حملہ میں شدت ہونے کا امکان موجود ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ سفید مکھی کے مربوط طریقہ انسداد کے لیے کپاس کے کاشتکار پیلے رنگ کے چپکنے والے پھندے،کرائی سوپرلا، بائیو کارڈز کا استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ کپاس کے کاشتکار فصلوں پر سفید مکھی کے بالغ اور بچوں کی تعداد کا بغور مشاہدہ کریں۔

- Advertisement -

حملہ بڑھنے سے پہلے ہی موزو ں زہروں کا محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے بروقت استعمال یقینی بنائیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں