31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب کی گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کےلئے شفارشات...

محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کےلئے شفارشات جاری

- Advertisement -

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے شفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس،مکئی اور کماد کے بعد وریال زمینوں میں گندم کی فصل کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20 تا25 دن بعد کریں اور دھان کے بعد کاشتہ فصل کو35 تا45 دن بعد آبپاشی کریں اور پچھیتی کاشت کے بعد پہلا پانی بوائی کے 25تا30 دن بعد لگائیں۔

گندم کو بقایا نائٹروجن پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ برابر اقساط میں استعمال کریں جبکہ ریتلے علاقوں میں تین برابر اقساط میں ڈالیں جبکہ گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے کیونکہ یہ گندم کی پیداوار میں 10 تا42 فیصد کمی کر سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورے سے جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔

- Advertisement -

سپرے کے دوران کسی بھی دوہری جگہ سپرے نہ کریں اور نہ کوئی خالی جگہ رہے۔تیز ہوا، دھند یا بارش والے دن سپرے نہ کیا جائے اور جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کے لئے 100تا120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔معیاری سپرے کے لئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ نوزل کا استعمال کریں۔

کاشتکار زہر کے چھڑکا ئوکے بعد گوڈی یا بار ہیرو کے استعمال سے پر ہیز کریں۔کاشتکار سپرے کے دوران ماسک اور ہاتھوں میں دستانے ضرور پہنیں اور ہوا کے مخالف رخ سپرے نہ کریں اور کاشتکار تمام کاشتی امور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سر انجام دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541793

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں