27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری

محکمہ زراعت کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آم کا تیلہ ایک خطرناک کیڑا ہے جو پودوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔اس کے تدارک کے لئے باغبان پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے سورج کی روشنی اور ہوا کی آمد و رفت کو بہتر بنائیں۔سپرے سے قبل بٹور کی کٹائی کرکے زمین میں دبا دیں تاکہ تیلے کو پرورش کا موقع نہ ملے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ باغبان آم کے تیلے کے کنٹرول کے لئے نائٹروجنی کھادکے زیادہ استعمال اور زیادہ آبپاشی سے گریز کریں۔

درختوں کے تنوں پر موسم گرما میں دوپہر کے وقت محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کرنے سے تیلے کا سدباب ہو جاتا ہے۔پودوں کو مکمل طور پر سپرے کرنے سے پہلے درختوں کی اندرونی اور بعد ازاں بیرونی شاخوں پر بھی سپرے کریں۔آم کے درختوں کے تنوں اور موٹے ٹہنوں پر سپرے کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔شدید حملہ کی صورت میں باغبان پانچ دن کے وقفہ سے دوبارہ سپرے کریں ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں