31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ہدایات جاری

محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ہدایات جاری

- Advertisement -

سرگودھا۔ 02 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ہدایات جاری دی گئی ہیں۔ محکمہ زراعت نے جاری سرد اور خشک موسمی حالات میں گندم کی فصل کو سنبھالنے کے لیے رہنماء اصولوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل اب 45 دن کی ہو چکی ہے اور یوریا صرف پودوں کی نشوونماء کو متحرک کر سکتا ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ یوریا کے غیر ضروری استعمال سے پودوں کی نشوونماء سے پودوں کی اُونچائی بڑھ جائے گی جو تیز ہواؤں کی صورت میں گر سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر فصل کی حالت بہتر ہو اور پتوں کا رنگ گہرا سبز ہو تو کاشتکار یوریا نہ لگائیں۔ تاہم اگر گندم کی فصل کمزور ہو اور پتوں کا رنگ پیلا ہو تو کاشتکار یوریا لگا سکتے ہیں لیکن محکمہ زراعت کے حکام سے مشاورت کے بعد ہی۔ گندم کے کھیتوں میں جہاں نمی کی وجہ سے فصلیں پیلی ہو گئی ہیں، کسانوں کو چاہیے کہ NPK کا سپرے کریں یعنی N-20، P-20 اور k-20 کا تین کلو گرام 100 لیٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ کریں۔ گندم کی بیماری، بھوری اور پیلی زنگ کی صورت میں، کسانوں کو زراعت کے حکام سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کے تدارک کے لیے کون سا سپرے کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541880

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں