محکمہ زراعت کی دھنیا کی کاشت اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

470
Coriander
Coriander

لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشت کار دھنیا کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرلیں۔دھنیا کی کاشت کا موزوں وقت ستمبر سے اکتوبرتک ہے۔منگل کو اس حوالے سے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی منظور شدہ دھنیا کی اقسام کاشت کریں ،کاشت کار شرح بیج 10 تا 12 کلوگرام فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشت کار دھنیا کی کاشت زرخیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو وہاں کریں ،کاشتکار طریقہ کاشت کے وقت کھیت کو 5،5 مرلہ کی کیاریوں میں تقسیم کریں اور 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹریاں بنا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھادوں کے استعمال کرتے وقت کاشت سے پہلے 21 کلو گرام نائٹروجن 23 کلو گرام فاس فورس2 بوریا ایلمونیم سیلفیٹ 2 بوریاں سنگل سپر فاسفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔