محکمہ زراعت کی سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ اورغیر ضروری سپرے کے سد باب کےلئے آگاہی مہم شروع

228
Department of Agriculture
Department of Agriculture

فیصل آباد۔ 18 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ اورغیر ضروری سپرے کے سد باب کے لئے آگاہی مہم شروع کردی ہے ،اس ضمن میں مختلف مقامات پر فارمرز ڈیز کے دوران انہیں خصوصی آگاہی و معلوماتی لیکچرز دینے کے علاوہ معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیا جا ئے گا تاکہ کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کا فروغ ہو سکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ بے جا سپرے جہاں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں وہیں فائدہ مند حشرات، شہد کی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہو جاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اور معیار بھی متاثر ہو تا ہے لہٰذا محکمہ زراعت کی آگاہی مہم میں ایسی ادویات کے سپرے کی سفارش کی جائے گی جن کااثر صرف 24گھنٹے میں زائل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں پر ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیر اندھا دھند سپرے کے باعث جلدی امراض، کینسر، اسہا ل، ماد ہ تولید میں کمزوری سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔