26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی لوبیاکے کاشتکاروں کو ہدایت

محکمہ زراعت کی لوبیاکے کاشتکاروں کو ہدایت

- Advertisement -

قصور۔20جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ لوبیا کا بیج چارہ کی فصل کیلئے12سے15کلو گرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے8 سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے،لوبیامچھلی داراجناس میں سے خریف کی ایک اہم فصل ہے اور اسے چارے و دانے دونوں کے حصول کیلئے کاشت کیاجاتاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت نے”اے پی پی“کوبتایاکہکاشتکاربیج کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اورچارہ کیلئے جولائی کے آخرتک مکمل کریں لوبیاکی فصل کیلئے زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس کھیت میں لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہو ں اس میں بارش کے بعد وترآنے پر 2سے3مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیں،لوبیاکی ترقی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2سی پی518وائٹ سٹار اورنمبر2127کاشت کریں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=313331

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں