محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کوجڑی بوٹیوں پر کنٹرول کے لئے دھان کے کھیت میں متواتر پانی کھڑارکھنے کی ہدایت

174
دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے روک دیا گیا

فیصل آباد۔8جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے جڑی بوٹیوں پر مؤ ثر کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو دھان کے کھیتوں میں متواتر کم از کم ایک ہفتہ تک پانی کھڑا رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا کہ لاب کی منتقلی کے بعد ایک ہفتہ تک کھیت میں پانی کھڑا رکھنے سے جڑی بوٹیوں پر مکمل کنٹرول سمیت بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دھا ن کی فصل کی آبپاشی دستیاب آبی وسائل کے مطابق کریں نیز اگر معمول کے مطابق وافر پانی دستیاب ہو تو لاب لگاتے وقت پانی کم از کم4 سینٹی میٹر تک گہر ا ہونا چاہیے جسے بعد میں 7 سینٹی میٹر تک بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی لگانے کے بعد کھیت کو چند روز کیلئے ہوا لگوانی چاہیے اس کے بعد مطلوبہ مقدار میں نائٹروجن والی کھاد بھی ڈالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کے بعد پانی دینے سے شاندار نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خود کار ٹیکنالوجی کی مدد سے پھپھوندی کش دوالگاکرتیار کیا گیا دھان کا بیج بکائنی جیسی بیماریوں کے خلاف زبردست قوت مدافعت اور بہتر پیداوار کا ضامن ہو سکتا ہے۔