محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کومولی کی کاشت وسط جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت

211
مولی کی اقسام لال پری،40دن والی،دیسی سفید،شاؤمائی،ملو، دیسی سرخ، منو، شمورہ اگست میں کاشت کی جا سکتی ہیں،ڈاکٹر خالد اقبال

فیصل آباد۔ 11 جولائی (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت وسط جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت وسط جولائی سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کر لیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔انہوں نے بتایاکہ مولی کی 40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جہاں یہ مولی 40روز میں تیار ہو جاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔