سیالکوٹ۔28دسمبر (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر(ٹیکنیکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نےکہا ہےکہ کاشتکاربیجوں کے ذریعے کاشت کی جانے والی موسم سرما کی سبزیوں آلو،مٹر، ٹماٹر،پیاز،مولی،شلجم، گاجر، گوبھی،لہسن،سلاد،پالک،میتھی، پودینہ، دھنیاکی فصل کی اگاؤ کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں ۔
ہفتہ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لہسن ،مولی، گاجر،شلجم کی وٹوں،میتھی،دھنیا‘ پالک،سلاد،ساگ کی ہموار زمین میں کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے ، اس سے پودوں کو مناسب جگہ،روشنی اور خوراک ملتی ہے۔