محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مارچ میں گھیا توری کی مشہور قسم گھیا توری لوکل کی میدانی علاقوں میں کاشت کی سفارش

493
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مارچ میں گھیا توری کی مشہور قسم گھیا توری لوکل کی میدانی علاقوں میں کاشت کی سفارش

فیصل آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی مشہور قسم گھیا توری لوکل کی میدانی علاقوں میں کاشت مارچ کے دوران مکمل کرنے کی سفارش کی ہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے ایک ملاقات میں بتایاکہ مارچ کے اختتام تک اس کی کاشت مکمل کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اسے گندم کی برداشت کے بعد مئی و جون میں بھی کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

ایک ایکڑ رقبہ پر گھیا توری کی کاشت کےلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام صحت مند بیج درکار ہوتاہے تاہم بوائی سے قبل امیڈاکلوپرڈ یا تھائیو فینیٹ میتھائل بحساب 2گرام فی کلو گرام بیج کو لگا کر کاشت کریں تاکہ فصل مختلف بیماریوں سے محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایاکہ مارچ میں کاشت کی گئی فصل اپریل کے آخری ایام سے لے کر جولائی کے آخر تک پھل دیتی ہے جبکہ مئی و جون میں کاشت کی گئی فصل سے اکتوبر ونومبر میں پھل حاصل کیاجاسکتاہے۔

کاشتکار مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔