23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیاں کاشت کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیاں کاشت کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھا کدو، تر، کھیرا، کالی توری،چپن کدو،بھنڈی، شملہ مرچ، سبز مرچ سمیت موسم گرما کی دیگر سبزیوں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ موسم گرما کی آمد کے باعث ماہ مارچ کے اختتام تک کاشت کی جانے والی موسم گرما کی سبزیوں سے بہتر فصل اور اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں کیونکہ مذکورہ سبزیاں موسم گرما کے دوران 20سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشو ونما پاتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اگر مارچ کے بعد ان سبزیوں کو کاشت کیا جائے تو درجہ حرارت کی کمی بیشی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی درجے والی زرخیزمیرازمین کا ہونا ضروری ہے نیز سبزیوں کی کاشت سے چند روز قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر پیداوار دینے کا موجب بن سکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکا ر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جو اگاؤ کی بہتر شرح کے ساتھ ساتھ کیڑے مکوڑوں کے حملہ اور مختلف بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت رکھتی ہوں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں