- Advertisement -
فیصل آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔
انہوں نے بتایاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں 2 ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=374292
- Advertisement -