24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج...

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے 3کلو گرام فی ایکڑ رکھنے کی سفارش

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 اگست (اے پی پی):کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت رواں ماہ وسط اگست سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5 سے 6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کیلئے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے3 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے2 فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں